پیر,  13 اکتوبر 2025ء
اٹک: بابا کلو سرکار کے عرس پر نیزہ بازی کے شاندار مقابلے، جٹ بادشاہ کلب تھرجیال کلاں گوجر خان نے میدان مار لیا

اٹک (روشن پاکستان نیوز) حضرت کلو بابا سرکار مانسر شریف کے عرس کی تین روزہ تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ نیزہ بازی کے مقابلے شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے، جن میں ملک بھر سے آئے ہوئے 400 سے زائد گھوڑ سواروں نے شرکت کی۔

مقابلے میں جٹ بادشاہ کلب تھرجیال کلاں گوجر خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ شان علی غازی کلب راولپنڈی دوسرے اور محمدیہ حیدریہ حسینیہ نقوی البخاری کلب آف پاکستان تیسرے نمبر پر رہے۔

فاتح ٹیم کو عمرے کے چار ٹکٹ اور ٹرافیاں، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو دو لاکھ روپے نقد اور ٹرافیاں، جبکہ تیسری پوزیشن کی ٹیم کو ایک لاکھ روپے نقد اور ٹرافیاں انعام میں دی گئیں۔

نیزہ بازی مقابلوں کے منتظمین میں شاہد مشتاق ڈار، الحاج قیصر محمود اور سید ارسلان حیدر شاہ شامل تھے، جبکہ ججز کے فرائض سید ناصر افتخار شاہ اور ڈی ایس پی چوہدری طاہر عباس نے انجام دیے۔

یہ روایتی کھیل نہ صرف علاقائی ثقافت کا عکاس رہا بلکہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے عرس کی تقریبات کو یادگار بنا دیا۔

مزید خبریں