منگل,  07 اکتوبر 2025ء
راولپنڈی مری روڈ کی اپگریڈیشن مکمل، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر سرسبز و خوبصورت گرین کوریڈور میں تبدیل

راولپنڈی (عرفان حیدر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی مری روڈ کی اپگریڈیشن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ مری روڈ کو خصوصی طور پر سرسبز، خوبصورت اور جدید تقاضوں کے مطابق گرین کوریڈور میں تبدیل کیا گیا ہے۔

پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی کی جانب سے کیے گئے اس منصوبے کو وزیراعلیٰ پنجاب نے بھرپور انداز میں سراہا ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی زیر نگرانی مری روڈ کو نئے انداز میں تیار کیا گیا، جس میں گرین بیلٹس کو رنگ برنگے اور دلکش پودوں سے مزین کیا گیا ہے۔

پی ایچ اے راولپنڈی نے سڑک کے مختلف مقامات پر شہریوں کے لیے خوبصورت انتظار گاہیں بھی قائم کی ہیں جبکہ تاریخی کلاک ٹاور کو بھی جدید انداز میں اپگریڈ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایچ اے راولپنڈی کی نرسریز میں پودوں کے بارش سے بچائو کے لئے خصوصی اقدامات

اس منصوبے کا ایک اہم حصہ سکستھ روڈ فلائی اوور کے نیچے بنایا گیا پہلا خوبصورت پیڈل ٹینس کورٹ ہے، جو نہ صرف شہریوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں کا موقع فراہم کرے گا بلکہ نوجوانوں کے لیے مثبت تفریحی ماحول بھی پیدا کرے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پی ایچ اے راولپنڈی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کو سرسبز و صاف ستھرا بنانے کی یہ کوشش قابلِ تحسین ہے، اور دیگر شہروں کے لیے بھی ایک مثال ہے۔

مزید خبریں