پیر,  06 اکتوبر 2025ء
تخت بھائی کیلئے ایک اور اعزاز: عادل خان مہمند نے ایم فل مکمل کر لیا

مردان(روشن پاکستان نیوز) تخت بھائی کے نواحی علاقے سرے کوٹے/خادی کلے سے تعلق رکھنے والے عادل خان مہمند نے یونیورسٹی آف ملاکنڈ سے سوشیالوجی میں ایم فل کی ڈگری مکمل کر کے علاقے کا نام روشن کر دیا ہے۔ عادل خان نے اپنے ایم فل مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا، جس کا عنوان تھا:
“An Assessment of Sehat Card Program Among Private Healthcare Centers”۔

یہ تحقیق یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے شعبہ سوشیالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عمر دراز کی زیر نگرانی مکمل کی گئی۔ مقالے کے بیرونی ممتحن ڈاکٹر محمد ابرار، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ کریمینولوجی، یونیورسٹی آف پشاور تھے، جنہوں نے تحقیق پر قیمتی تبصرہ اور رہنمائی فراہم کی۔

عادل خان مہمند نے اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا:
“الحمدللہ! میں نے اپنے ایم فل تھیسس کا کامیابی سے دفاع کر لیا ہے۔ یہ کامیابی میرے اساتذہ، والدین، خاندان، اور دوستوں کی دعاؤں اور مسلسل حوصلہ افزائی کے بغیر ممکن نہ تھی۔”

عادل خان کی اس تعلیمی کامیابی کو علاقے میں بے حد سراہا جا رہا ہے، اور اسے نوجوان نسل کے لیے ایک مثبت مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ سوشیالوجی کے شعبے میں ان کی یہ تحقیق صحت کارڈ پروگرام کے اثرات پر ایک اہم مطالعہ ہے، جو پالیسی سازوں کے لیے بھی معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

علاقے کے معززین اور تعلیمی حلقوں نے عادل خان کو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید خبریں