اسلام آباد(عرفان حیدر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات، انجنیئر گل اصغر خان بگھور کو ڈیموکریٹس گروپ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا “سرپرست اعلی” مقرر کر دیا گیا۔ یہ اعزازی عہدہ چیئرمین ڈیموکریٹس گروپ و سی ای او اے آر ایم بلڈرز، آغا شیراز ملک نے ایک ملاقات کے دوران پیش کیا، جسے انہوں نے قبول کیا۔ملاقات میں گروپ کے صدر سید ندیم منصور، لیاقت علی گوندل، ملک صغیر، صالح محمد، کاظم خان، اعتزاز باگڑی سمیت دیگر تاجر رہنما شریک تھے۔کاروباری ماحول کی بہتری اور تاجر برادری کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔ڈیموکریٹس گروپ نے امید ظاہر کی کہ انجنیئر گل اصغر کی رہنمائی سے گروپ کو حکومتی سطح پر مثر نمائندگی اور پالیسی سازی میں قیمتی تعاون حاصل ہوگا۔
