هفته,  04 اکتوبر 2025ء
مسرت شیریں کے اعزاز میں شامِ مشاعرہ، اکادمی ادبیات پاکستان میں ادبی شخصیات کی بھرپور شرکت

اٹک (روشن پاکستان نیوز) ملک گیر پنجابی ادبی و ثقافتی تنظیم “دل دریا پاکستان رجسٹرڈ” کے زیرِ اہتمام معروف شاعرہ، ادیبہ، مصورہ، سیرت نگار، کالم نگار اور سفرنامہ نگار مسرت شیریں کے اعزاز میں ایک شام اور محفلِ مشاعرہ اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں منعقد کی گئی۔

تقریب کی صدارت معروف شاعر انجم سلیمی نے کی جبکہ مسرت شیریں صاحبۂ شام تھیں۔ تنظیم کی جانب سے پنجابی ادب کے فروغ اور خدمات کے اعتراف میں مسرت شیریں کو نشانِ ادب پیش کیا گیا۔

تقریب کے مہمانوں میں آغا سید ابن مظہر، سید شمشیر حیدر، حمیرا اشفاق، عمران عامی، راجہ مختار احمد سگھروی، شہزاد حسین بھٹی اور پروفیسر عثمان صدیقی شامل تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عامر ظہیر بھٹی، مائرہ فریال ملک اور حمیرا اشفاق نے مسرت شیریں کی شخصیت اور ادبی خدمات پر اظہارِ خیال کیا۔ راشد منصور نے تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض علی احمد گجراتی نے انجام دیے۔

دیگر معزز شرکاء میں نعیم الدین فاروقی، تنویر دانش، میثم نقوی، شاہد اقبال، سجاد لاکھا، ازور لان، رئیس عباس، نازیہ درانی، معظمہ تنویر، عدنان منور، فیصل شہزاد، علی روش، عامر قریشی، نزاکت علی مرزا، یاور حسن، ارسلان ارسل، اقبال زرقاش، ڈاکٹر مظہر اقبال رضوی، علی نقشبندی، ثمینہ تبسم، آنسہ مظہر انسی، رضوانہ مسرت، حمزہ نصیر اور ارشد منہاس شامل تھے۔

تقریب میں جہاں مسرت شیریں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، وہیں شعراء نے اپنا منتخب کلام پیش کر کے محفل کو چار چاند لگا دیے۔

ادبی حلقوں کی جانب سے اس یادگار تقریب کو بے حد سراہا گیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے پروگرام نہ صرف لکھاریوں کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہیں بلکہ نئے لکھنے والوں کے لیے بھی تحریک ثابت ہوتے ہیں، اور یوں ایک مثبت ادبی ماحول پروان چڑھتا ہے۔

مزید خبریں