بدھ,  01 اکتوبر 2025ء
نبی کریم ﷺ کی سیرت پر عمل ہی امت کی فلاح کا واحد راستہ ہے، ریلوے پریم یونین کے زیر اہتمام محفل میلاد کا انعقاد

راولپنڈی(ایس ایم ظہیر)ریلوے پریم یونین سی بی اے کے زیر اہتمام محفل میلاد ۖ سے خطاب کرتے ہوئے ڈونثرنل صدر ڈاکٹر اشتیاق عرفان نے کہا کہ حضور اکرم ۖ کی آمد سے کائنات کو حقیقی روشنی نصیب ہوئی اور آپ ۖ کی تعلیمات انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ میلاد النبی ۖ کی محافل نہ صرف عقیدت کا اظہار ہیں بلکہ ہمیں آپ ۖ کے اسوہ حسنہ کو اپنی زندگیوں میں اپنانے کا عہد بھی دلاتی ہیںسیرتِ طیبہ ۖ کو اپنانے کے بغیر امت مسلمہ کی ترقی ممکن نہیں نبی کریم ۖکی سیرت پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہے ہمیںسیرت النبی ۖ کی روشنی میں اپنی سمت کا تعین کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے لوکو شیڈ میں منعقدہ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر عبدلرحیم بابر، فہد مسعود جنجوعہ، عبدالشکور عباسی، محمد خان، خضر حیات، رشید جدون، یونس جٹ سید ظہور شاہ، رستم بھائی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔اس سے قبل عبدلرحیم بابرنے درس قرآن سے تقریب کا رنگ بھر دیا ۔مقررین نے بھی سیرت النبی ۖ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور کے مسائل کا حل صرف اور صرف حضور اکرم ۖ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے کائنات کی وجہ ء تخلیق نبی کریم حضرت محمد مصطفے ۖ کی ذات عالی شان ہے جن کی پیروی اوراتباع دنیاوی اور اُخروی فلاح ونجات کا ذریعہ ہے .رسول کریم ۖکے ساتھ محبت کے اظہار کا بہترین طریقہ بھی آپ ۖکی اتباع ہی ہے . ان کی شان بیان کرنے کا حق ہم سے ادا نہیںہو سکتا جن پر خود خالق کائنات اوراسکے فرشتے درود وسلام بھیجتے ہیں. حضور نبی کریم کی محبت اوراتباع لازم وملزوم ہیں. ہمارے پیارے نبی کریم ۖ کی پوری زندگی حق و صداقت ، امانت ودیانت ، صبر و تحمل اور عفوو درگزر سے لبریز ہے جن کی سچائی کی گواہی مخالفین نے بھی دی .اگر میں ذات محمد ۖ کو کائنات کا مغز کہوں تو قطعی طور پر غلط نہ ہوگا . نبی آخرالزمان کی سیرت وکردار کو اجاگر کرکے سامعین پر زوردیا کہ وہ اپنی زندگیوں کو سیرت نبی کریم ۖمیںڈھالنے کی سعی کریں۔آخر میں ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

مزید خبریں