بدھ,  01 اکتوبر 2025ء
سردار حمزہ عباسی کی سالگرہ پر سیاسی و سماجی شخصیات کا پروقار جشن، اتحاد اور خدمت کا عزم دہرا دیا گیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار حمزہ عباسی کی سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار اور خوشگوار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر کی سیاسی، سماجی اور تجارتی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں خوشی کا ماحول نمایاں تھا اور شرکاء نے اپنے انداز میں سردار حمزہ عباسی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر ارشد گل، سید عابد حسین شاہ، سہیل ملک اور دیگر معزز تاجر حضرات نے کیک کاٹا۔ تقریب میں شریک شخصیات نے کہا کہ سردار حمزہ عباسی کی خدمات سیاسی و سماجی میدان میں کسی تعارف کی محتاج نہیں، وہ ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں۔ ان کا کردار نہ صرف سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے بلکہ نوجوانوں کو مثبت سمت میں بڑھنے کی ترغیب بھی فراہم کرتا ہے۔مقررین نے کہا کہ سردار حمزہ عباسی کی شخصیت باوقار، خوش مزاج اور انسانیت دوست ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ تاجر برادری نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ وہ اسی طرح سماج کی خدمت کرتے رہیں اور آنے والے دن ان کے لیے کامیابی و خوشحالی لے کر آئیں۔تقریب کے اختتام پر شاندار کیک کاٹا گیا، شرکاء نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ معاشرے کی بھلائی اور اتحاد کے لیے سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔

مزید خبریں