بدھ,  24  ستمبر 2025ء
ہیلتھ سروسز اکیڈمی (HSA) کے وی سی ڈاکٹر شہزاد خان کو وزیر اعظم کے ٹیکنیکل گروپ ممبر مقرر کیے جانے پر مختلف حلقوں کی جانب سے مبارکباد
ہیلتھ سروسز اکیڈمی (HSA) کے وی سی ڈاکٹر شہزاد خان کو وزیر اعظم کے ٹیکنیکل گروپ ممبر مقرر کیے جانے پر مختلف حلقوں کی جانب سے مبارکباد

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) ہیلتھ سروسز اکیڈمی (HSA) اسلام آباد کے وی سی ڈاکٹر شہزاد خان کو وزیر اعظم کے ٹیکنیکل گروپ ممبر مقرر کر دیا گیا۔ ان کی اس اہم تعیناتی پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے بھرپور مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر شہزاد خان نے صحت کے شعبے میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کی بنیاد پر یہ ذمہ داری حاصل کی ہے۔ وہ ماضی میں بھی متعدد فلاحی و تعلیمی منصوبوں کا حصہ رہے ہیں اور نوجوانوں کی رہنمائی اور ان کی استعداد کار بڑھانے کے لیے سرگرم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔اس موقع پر ایڈوائزر اوورسیز یوتھ ونگ شہریار میمن، ارشد گل، عابد شاہ، بشیر ترین، اور ڈاکٹر حزب اللہ خان سمیت متعدد معزز شخصیات نے ڈاکٹر شہزاد خان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شہزاد نہ صرف ایک قابل اور تجربہ کار آفیسر ہیں بلکہ وہ نوجوانوں کے مسائل کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ ان کی تقرری سے ملک کو ایک فعال، مثبت اور مؤثر قیادت میسر آئے گی۔ایڈوائزر یوتھ ونگ اوورسیز شہریار میمن نے کہا کہ وزیر اعظم کے ٹیکنیکل گروپ میں ڈاکٹر شہزاد خان کی شمولیت سے نوجوانوں کی آواز کو بلند کرنے، تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ ارشد گل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شہزاد جیسے باصلاحیت افراد کا سامنے آنا ملک کے لیے خوش آئند ہے۔مبارکباد پیش کرنے والوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر شہزاد خان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نوجوانوں کی ترقی و رہنمائی میں کلیدی کردار ادا کریں گے اور ٹیکنیکل گروپ کو ایک مضبوط پلیٹ فارم میں تبدیل کریں گے۔

مزید خبریں