راولپنڈی(ظہیر احمد)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے اپنی سالگرہ پر تمام تنظیموں اور پیپلز پارٹی کو سیلاب متاثرین کے لیئے امدادی کیمپ اور انھیں اشیا ضروریات زندگی کی تقسیم کی ہدایت کی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر سلطان محمود نے متاثرین سیلاب کے لیے لگائے گئے امدادی کیمپ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ میری فیملی اور میرے خاندان کے لوگوں نے متاثرین سیلاب کے لیے بڑھ چڑھ کر کام کیا اورآئندہ بھی پاکستان کی عوام کی خدمت کرتے رہیں گے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی سالگرہ کے موقع پر پاکستان میں انے والے سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کو امدادی کیمپ لگانے کی جو ہدایت کی ہے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دل میں پاکستان کی عوام کا کتنا درد ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہو کر عوام کو درپیش مشکلات سے ضرور نکالیں گے اور مشکلات سے عوام کو نکالنے کی صلاحیت بھی صرف اور صرف پاکستان کے ایک ہی لیڈر میں موجود ہیں جن کا نام بلاول بھٹو زرداری ہے۔
