اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) ڈیجیٹل میڈیا الائنس پاکستان کی جانب سے اپنے دو اہم ممبران کی یو اے ای سے وطن واپسی پر گزشتہ روز ایک شاندار اعزازی عشائیہ دیا گیا۔ اس پروقار تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی چیئرمین نظریاتی پارٹی جناب شہیر سیالوی نے شرکت کی، جبکہ ڈیجیٹل میڈیا الائنس کے عہدیداران اور اراکین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ڈیجیٹل میڈیا الائنس کے دو فعال ممبران، حسیب اور اے آر رحمان خیال عباسی، گزشتہ دو برسوں سے قطر اور دبئی میں مقیم تھے اور حال ہی میں پاکستان واپس آئے ہیں۔ ان کی وطن واپسی پر ساتھیوں اور تنظیمی رفقاء نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس اعزازی عشائیے کا اہتمام کیاتقریب کی صدارت ڈیجیٹل میڈیا الائنس پاکستان کے چیئرمین علی نقی گردیزی نے کی، جبکہ صدر جواد ظہیر عباسی، جنرل سیکریٹری ملک راشد ندیر کے علاوہ تنظیم کے سرگرم اراکین ارمان، حزیفہ، بلال عباسی، شاھدحق نواز،عبدللہ،انس ،مرتضی شاہ،فیصل تارڑر،امجد خان سمیت دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شرکاء نے وطن واپس آنے والے ممبران کو خوش آمدید کہا اور ان کی خدمات کو سراہا۔مہمانِ خصوصی چیئرمین نظریاتی پارٹی شہیر سیالوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا موجودہ دور میں رائے عامہ کی تشکیل اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کا سب سے مؤثر ذریعہ بن چکا ہے۔ انہوں نے ڈیجیٹل میڈیا الائنس پاکستان کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی یہ سرگرمیاں ملک کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں۔تقریب کے اختتام پر اے آر رحمان خیال عباسی اور حسیب نے خصوصی طور پر ڈیجیٹل میڈیا الائنس پاکستان کے تمام ممبران اور عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور عزم ظاہر کیا کہ وہ آئندہ بھی تنظیم کے پلیٹ فارم سے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔یہ عشائیہ نہ صرف ایک خوشگوار یادگار ثابت ہوا بلکہ اس نے تنظیم کے اراکین کے درمیان بھائی چارے، اتحاد اور یکجہتی کو مزید مضبوط بنایا۔
