جمعرات,  18  ستمبر 2025ء
یونائیٹڈ کونسل آف چرچز، برنباس ایڈ اور پی پی آئی کی جانب سے سیلاب متاثرین میں امدادی رقوم کی تقسیم، 50 مستحق خاندانوں کو ریلیف فراہم

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) یونائیٹڈکونسل آف چرچز ، برنباس ایڈ اورپی پی آئی کی مشترکہ کوششوں کی بدولت سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ 50 خاندانوں میںامدادی رقوم تقسیم کی گئیں،تقریب کا اہتمام یونائیٹڈکونسل آف چرچز کےچیئرمین بشپ جاوید صدیق، ایگزیکٹوڈائریکٹر سیمسن سہیل اور انکی ٹیم نے کیا تھا،تقریب کے مہمان خصوصی وحید جاوید پیارا ایڈووکیٹ اور سماجی کارکن عاشر شہزاد تھے ، جنہوں نے مستحق خاندانوں میںامدادی رقوم تقسیم کیں،اس موقع پربرنباس ایڈ کے پاکستان میں نیشنل کوآرڈینیٹر شہزاد بشیر، پی پی آئی کے سی ای او اشرف مل کااپنے ایک پیغام میں کہنا تھا کہ انکےٹرسٹ ہمدردی اور خلوص کیساتھ بلا امتیاز عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں،ملک میں جب کبھی بھی کوئی قدرتی آفت نازل ہوئی ،دوسرے فلاحی اداروں کیساتھ ملکر کر فلاحی اور امدادی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں،ملک میں قدرتی آفات کے شکار افراد کی رنگ و نسل سے باتر ہوکر خدمت کی اشد ضرورت ہے،اس موقع پر یونائیٹڈکونسل آف چرچز کےچیف ایگزیکٹوآفیسر سیمسن سہیل نے کہا کہ یونائیٹڈکونسل آف چرچزملک میں کسی بھی مصیبت کے شکار خاندانوں اور افراد کی خدمت پر پختہ یقین رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ جب بھی اس ملک پر کوئی بھی قدرتی آفت ٹوٹی ہے یونائٹیڈ کونسل آف چرچز نے اپنے ہم وطنوں کے امداد میں کوئی غفلت نہیں کی ہے، امدادی رقوم کی تقسیم بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس میں راولپنڈی اسلام آباد کے 50 مستحق خاندان مستفید ہو رہے ہیں، اس سے قبل بونیر، صوابی، سوات ، نارووال، اور سیالکوٹ کے 200 مستحق خاندانوں میں امدادی رقوم تقسیم کی جا چکی ہیں اور یہ سلسلہ مستقبل بھی جاری رہے گا۔

مزید خبریں