جمعرات,  18  ستمبر 2025ء
سپیشل مانئٹیرنگ یونٹ کی زیر نگرانی ذخیروں اندازوں کیخلاف کارروائیاں

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور ڈی جی فوڈ پنجاب امجد حفیظ کی ہدایت پر سپیشل مائنیٹرنگ یونٹ کی ٹیم کی نگرانی میں محکمہ خوراک اور پیرا فورس نے ضلع حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں، سکھیکی، کالیکی منڈی، جلالپور بھٹیاں، ونیکےتارڑ وغیرہ میں متعدد مقامات پر ذخیرہ کی گئی گندم کے گوداموں پر چھاپے مارے اور لاکھوں کی تعداد میں ذخیرہ کی گئی گندم کے بوریاں تحویل میں لیتے ہوئے گوداموں کو سیل کر دیا ہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن سے گندم اور آٹے کا بحران پیدا کرنے والے عناصر کو ناکامی پر عوام خوشی کی لہر ہے ضلع بھر میں متعدد افراد نے بغیر کسی ریکارڈ کے لاکھوں من گندم رکھی ہوئی ہے جن کیخلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں.گندم کے ذخیروں اندوزوں نے پنجاب بھر میں ایک دم ریٹ کو 3600 روپے من تک بڑھا دیا ہے.

مزید خبریں