راولپنڈی(ظہیر احمد)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت و پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر نیلسن عظیم نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا حالیہ دورہ چین بہت کامیاب رہا ہے جس میں بین الاقوامی دنیا نے پاکستان کی خطے میں اہمیت اور ضرورت کو محسوس کیا ہے، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے پاکستان کی سالمیت، بقاء اور ترقی کی بات چیت کی ہے اور وزیراعظم پاکستان دورہ چین میں پاکستان کی حقیقی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کی بہتری کے حوالے سے بہترین حکمت عملی کے ساتھ پاکستان کا پرچم بلند کر کے ائے ہیں اس دورے کے مثبت نتائج جلد سامنے آنے والے ہیں اور مثبت نتائج آنے والے دنوں میں ترقی کی نئی منازل کی صورت میں پاکستان کی قوم کے حصے میں ائیں گی اس کامیاب دورے پر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف مبارکباد کے مستحق ہیں پاکستانی اقلیتیں وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اسی طرح پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور بہتری کے لیے امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں سلاب متاثرین چاہے وہ اقلیت ہوں یا اکثریت ہوں ان کو یکساں طور پر امدادی کاموں میں ان کی مدد کی جائے گی ان حالات کا اظہار ڈاکٹر نیلسن عظیم نے گزشتہ روز یہاں اپنے اعزاز منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر نیلسن عظیم نے مزید کہا کہ پاکستان کے بقا تحفظ اور روشن مستقبل کے لیے تمام پاکستانی قوم کو متحد ہو کر اپنا کردار احسن انداز میں ادا کرنے کی ضرورت ہے پاکستان میں مہنگائی، غربت، بے روزگاری جیسے بہت سے مسائل سے حکومت نبرو آزما ہے اور پاکستانی عوام کے لیے مستقبل میں بہترین اقدامات او پالیسیاں ترتیب دے رہی ہیں جن کے مثبت اور اچھے نتائج جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔
