بدھ,  10  ستمبر 2025ء
راولپنڈی: ریلوے ہسپتال میں سہولیات کی کمی، ریلوے پریم یونین کا شدید احتجاج

راولپنڈی (ظہیر احمد)ریلوے پریم یونین (سی بی اے) کے ڈویثرنل صدر ڈاکٹر اشتیاق عرفان نے ریلوے ہسپتال کی موجودہ انتظامیہ IIMCTکی ریلوے ملازمین کے ساتھ ناروا رویئے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستا ن شہباز شریف، وزیر ریلوے حنیف عباسی جنرل مینجرW&SI،چیف ایگزیکٹو آفیسر انٹر نیشنل اسلامک میڈیکل ٹرسٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد ریلوے مزدوروں کے بنیادی صحت کے مسائل حل کئے جائیں اس سلسلے میں ہم ریلوے حکام اعلیٰ کو چاٹر آف ڈیمانڈ دے چکے ہیں اگر ایسا نہ کیا گیا تو پریم یونین مزدوروں کو ان کا بنیادی صحت دلانے کیلئے پورے ملک میں احتجاج کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ریلوے پریم یونین کے زیر اہتمام ریلوے ہسپتال میں مزدوروں کو ادویات کی عدم فراہمی کے خلاف ریلوے ہسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مظاہرین سے رشید خان جدون،عبدالشکورعباسی،محمدخان، خضر حیات،سینئر رہنما سید ظہور شاہ،یونس جٹ،حافظ دل مراد، شیخ محمد عارف،راجہ لطیف اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ریکلوے کے سینکڑو مزدورو کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ انہوںنے کہا کہ ریلوے منسٹر کے نوٹس کے باوجود ملازمین میڈیسن ذاتی خرچے سے خریدنے پر مجبور ہیں منسٹر صاحب نے اپنے حالیہ دور ے میں اس بات کا نوٹس لیا تھا اور واضح ہدایات دیں تھیں کہ ملازمین کو تما ادویات ریلوے ہسپتال فراہم کرے گا جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے جکہ ریلوے انتظامیہIIMCTکے سامنے بے بس ہے سٹر کے احکامات پر عملدرآمد سے قاصر ہے انہوںنے کہا کہ گائنیکے معقاملات بھی تشویشناک ہیں اس کیلئے بھی ملازم کو جیب سے خرچ کرنا پڑتا ہے جو کم ازکم30ہزار تک بنتا ہے عملے اور ڈاکٹر رویہ قابل مذمت ہے۔ انہوںنے کہا کہ وارڈز کی صورتحال ابتر نہ صفائی نہ وارڈ میں پنکھے اپنے گھروں سے لانے پر مجبورہیںمریض کا میڈیکل ریکارڈ مہیا نہیں کیا جاتا کسی بھی ٹیسٹ کی ہارڈ کاپی نہیں دی جاتی جو مریض کے بنیادی حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔ رشید خان جدون،عبدالشکورعباسی،محمدخان، خضر حیات،سینئر رہنما سید ظہور شاہ،یونس جٹ نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ ریلوے ملازمین اور ان کے زیر کفالت افراد سے OPDفیس چارج کرتی ہے یہ چارج فوری ختم کیا جائے اور ریلوے ملازمین کا مفت علاج کیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ اس پر یہ ستم کے سی ٹی اسکین،الڑا سائونڈ اور ایکست جیسے ایمر جنسی ٹسٹ کیلئے لمبی لمبی تاریخیں دی جاتی ہیں جو غیر انسانی عمل ہے ایک بڑا ہسپتال چلا رہے ہیں اس کیلئے مشنری کی تعداد یکیوں نہیں بڑھائی جاتی ملازلمین کے ٹسٹ کسی اچھی لیب سے کرائے جائیں۔انہوںنے کہا کہ ریٹائرڈ ایمپلائی کی ری ایمبر سمنٹ ختم کر دی ہے جو سر اسر ظلم ہے اس کو بحال کیا جائے۔ ہم تمام انتظامیہ کو نشاند ہی کر ا دی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں ریلوے منسٹر کی ہدایات پر فی الفور عمل درآمد کیا جائے اگر ملازمن کو ان کا بنیادی حق صحت نہ دیا گیا تو پورے پاکستان میں ملازمن کے بنیادی حق کیلئے احتجاجی مظاہرے جاری رکھیںگے ۔

مزید خبریں