اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا میلاد دنیا بھر میں مسلمان اپنی اخرت کا سامان جمع کرنے کے لیے مناتے ہیں علامہ غفور نجم ،پوری دنیا میں سرور کائنات صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا میلاد جوش و خروش سے منایا جاتا ہے علامہ اقبال نعیمی، اسلام اباد نمائندہ خصوصی پوری دنیا میں اج اقاے دو جہاں نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا یوم ولادت نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا ہے اسلام اباد جامعہ مسجد الرحمان اے جی پی ار سے جلوس نکالا گیا جو جامع مسجد علی میں پہنچا اور پھر وہاں سے کراچی کمپنی سٹاپ سے ہوتا ہوا پشاور موڈ مرکزی سٹیج پہ پہنچا تو انتظامیہ نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے جلوس کا استقبال کیا جلوس سے خطاب کرتے ہوئے مجاہد اہل سنت حضرت علامہ مولانا عبدالغفور نجم اور خطیب پاکستان حضرت مولانا علامہ محمد اقبال نعیمی نے کہا کہ جس طرح ہم اپنے بچوں کی سالگرہ جوش و خروش سے مناتے ہیں تو کوئی بندہ اسے بدعت نہیں کہتا اور جن کی وجہ سے اللہ پاک نے دو جان بنائے اور ہمیں نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی امت کا شرف ملا پھر ہم کیوں نہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا میلاد منائیں امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ پورے جوش و خروش سے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا یوم ولایت گج وج کر منائیں گھر گھر چراغاں کریں غریبوں بیواؤں مساکین کو کھانا پیش کریں اور عہد کریں کہ ہم اپنی باقی زندگی نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بتائے ہوئے اسلامی سنہری اصولوں پر چلتے ہوئے گزاریں گے جلوس میں قاری شیر باز اعوان ،سماجی کارکن ملک تنویر نوشاھی، علامہ بلال نعیمی، قاری عمران، قاری سراج الدین، قاری انور نعیمی ،قاری دوست محمد، حافظ محمد ارشد، اور ادارہ معارف القران کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی بچوں نے ہاتھوں میں پرچم اٹھائے ہوئے تھے جن پر تحریر تھا صدقے یا رسول اللہ۔
