اتوار,  07  ستمبر 2025ء
عید میلاد النبیؐ اور یومِ دفاع پر خصوصی تقریب: قوم کو اتحاد، قربانی اور سیرتِ نبویؐ سے رہنمائی لینے کا پیغام — محبت بن ظاہر خان

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) عید میلاد النبی اور یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زیڈ کے بی کے وائس چیئرمین محبت بن ظاہر خان نے کہا ہے کہ اج کا دن ایک طرف نبی رحمت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت باسعادت اور دوسری طرف یوم دفاع پاکستان کا موقع ہے، ان دونوں دنوں کا یکجا ہونا کسی معجزے سے کم نہیں ہے، سیرت النبی کو بیان کرنے کیلئے دنیا کا پانی سیاہی بن جائے تو وہ ختم ہو جائے گا مگر حضورصلی اللہ الیہ وآلہ وسلم کی تعریف اور خصوصیات ختم نہیں ہو نگی،چھ ستمبر ہماری تاریخ کا وہ دن ہے جب دشمن نے اندھیرے میں وار کیا مگر ہماری بہادر مسلح افواج نے دشمن پر ایسا کاری وار کیا کہ دنیا حیران رہ گئی، ہمیں قائد اعظم کے چار کلمات پر عمل پیرا ہونا پڑے گا۔ آج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ہم فرقہ واریت، لسانیت سے نکل کر یکجا ہو جائیں، افواج پاکستان ہماری جان ہیں، اور ہر کسی کو اپنے حصے کا کام پوری ذمہ داری سے کرنا چاہیئے، یہ ملک بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے مگر ہم نے اس کی قدر نہیں کی، آج ملک کے حالات کو درست کرنے کیلیئے ہمیں ایک ہونا پڑے گا، انہوں نے مزید کہا کہ ظاہر خان اینڈ برادرز انجینئرز اینڈ کنٹریکٹرز (زیڈ کے بی) نے 1973 میں بلوچستان سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور اسکی خصوصیت یہ ہے کہ اس نے صرف پاکستان میں سرمایہ کی ہے۔ اسکے بنانے گئے تمام منصوبے عالمی معیار کے مطابق ہیں،اس وقت پچاس ہزار سے زائد محنت کش اس کا حصہ ہیں،زیڈ کے بی شراکت داری کی بنیاد پر حکومت کے منصوبوں پر عملدرآمد کرنا چاہتی ہے، تعلیم صحت اور روزگار کے کیلئے زیڈ کے بی نور نامہ فاؤنڈیشن کا آغاز کر رہے ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ زیڈ کے بی کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور مہ ہی کوئی سیاسی عزائم ہیں،

مزید خبریں