اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)یونائیٹڈ کونسل آف چرچز پاکستان کی ٹیم کا صوابی میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعدمتاثرہ علاقے کا دورہ ،متاثرہ رہائشیوں کی فوری ضروریات کی نشاندہی کے لیے تفصیلی جائزہ لیا اور 50 مستحق خاندانوں میں کھانے پینے کی اشیاء، کمبل اور دیگر ضروری سامان پر مشتمل ریلیف پیکجز تقسیم کئے۔ اس اقدام میں کمیونٹی کے افراد کے ساتھ براہِ راست بات چیت بھی شامل تھی تاکہ ان کے مسائل اور جاری مشکلات کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔ محض انسانی ہمدردی کی امداد فراہم کرنے کے بجائے، اس دورے نے متاثرین کے ساتھ یکجہتی، ہمدردی اور مدد کے مضبوط عزم کو بھی اجاگر کیا۔
