راولپنڈی(ظہیر احمد)چیئرمین پاکستان تحریک شاد باد ڈاکٹر محمد حنیف مغل نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی بڑی وجہ بھارتی آبی جارحیت ہے، بھارت جنگ کے میدان میں تو پاکستان سے شکست کھا چکا ہے لیکن اپنی دشمنی پانی چھوڑ کر پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کر کے پوری کر رہا ہے جو قابل مذمت اور قابل افسوس بات ہے، پاکستان میں بھی ڈیم بنانے وقت کی ضرورت ہے، جبکہ اس وقت پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہماری مذہبی، اخلاقی اور معاشرتی ذمہ داری ہے، پاکستان کی اس مشکل گھڑی میں مالی امداد کرنے والے تمام ممالک کے مشکور ہیں، عالمی دنیا کو بھارت کی اس آبی جارحیت کی وضاحت طلب کرنی چاہیے، پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے، پاکستان میں سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع کا بہت دکھ ہے، وفاقی حکومت پاکستان کی امدادی خدمات قابل تعریف ہیں، پاکستان کی مشکل کی اس گھڑی میں پورے ملک سے تمام عوام نے متاثرین بھائیوں کو یاد رکھ کر ایک قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے، پاکستان کی سرکاری و نجی اداروں کی جانب سے تمام امدادی خدمات کو سیلاب متاثرین عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان تحریک شاد باد کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی ٹی ایس کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان روانہ کرتے ہوئے پی ٹی ایس کے ارکان کے ساتھ اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر تحریک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیم، ملک رفیق، ملک عابد، عارف مغل اور ملک عذام نے بھی سیلاب زدگان مدد ہر شخص کو اپنا کردار موثر انداز میں ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ چیئرمین پاکستان تحریک شاد باد ڈاکٹر محمد حنیف مغل نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اپنے سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کے ساتھ دلی لگا رکھتی ہے اور متاثرین کے ساتھ بے لوث محبت کرتی ہے، خیبر پختونخوا میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر تمام پاکستانیوں کے دل رنجیدہ ہیں، اسی طرح خیبر پختونخوا کے ساتھ پنجاب میں بھی سیلاب جیسے سانحہ سے نمٹنے کے لیے پاکستانی قوم کی خدمات ہمیشہ حاضر ہیں اور ہم بحیثیت قوم اپنے متاثرہ بھائیوں کی بحالی کے لیے اپنی خدمات احسن انداز میں سر انجام دیتے رہیں گے۔
