بدھ,  03  ستمبر 2025ء
ملک خالد نواز بوبی کی والدہ کے انتقال پر سیاسی و سماجی رہنماؤں کا اظہارِ تعزیت

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سینیئر نائب صدر ملک خالد نواز بوبی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں اور ملک برادری کے نمائندگان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ تعزیت کرنے والوں میں ینگ ویلفیئر کونسل پاکستان کے بانی مرکزی چیئرمین ملک تنویر نوشاہی، صدر خیابان سر سید ملک جمیل فخری، ملک شکیل اعوان، ملک یوسف بلال، ملک عبدالقیوم، ملک قاسم نوشاہی، ملک عقیل انجم، ملک نازک حسین، ملک بلال تنویر سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔

اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں