اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)یوگنڈا میں انٹرنیشنل لیڈرشپ گیدرنگ، پاکستان کے وفد کی خصوصی شرکت ، پاکستانی وفد میں یونائٹیڈکونسل آف چرچز پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرپاسٹر سیمسن سہیل اور سکس ون ون فاؤنڈیشن کے چیئرمین پاسٹر عتیق قیصر بھٹی شامل تھے جنہوں نے یوگنڈا میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے وہاں پر پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب سے متاثرہونے والے افراد ،پاک فوج اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کیں،تفصیلات کے مطابق یوگنڈاکے دالحکومت کمپالا میں ہونے والے انٹرنیشنل لیڈرشپ گیدرنگ تقریب منعقد ہوئی ، جس میں پاکستان سے پاسٹر عتیق قیصربھٹی (چیئرمین سکس ون ون فاؤنڈیشن پاکستان) اور پاسٹر سیمسن سہیل (ایگزیکٹو ڈائریکٹر یونائیٹڈ کونسل آف چرچز ) نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر پاسٹر عتیق قیصر بھٹی اور پاسٹر سیمسن سہیل نے یوگنڈا کی سینئر قیادت کو پاکستانی پرچم پیش کیا اور خود بھی یوگنڈا کی سرزمین پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا،اس عظیم الشان تقریب میں وگنڈا ری پبلک کی نائب صدر جیسیکا روز نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی،یوگنڈا کی قیادت نے پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور وہاں موجود قیادت نے پاکستان کی افواج اور ملکِ پاکستان کی سلامتی و بقا ء اور پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔
