بدھ,  03  ستمبر 2025ء
سینئر فوٹو جرنلسٹ جہانگیر چوہدری کے بھائی ندیم چوہدری انتقال کر گئے
سینئر فوٹو جرنلسٹ جہانگیر چوہدری کے بھائی ندیم چوہدری انتقال کر گئے

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) روزنامہ جنگ کے سینئر فوٹو جرنلسٹ جہانگیر چوہدری کے چھوٹے بھائی ندیم چوہدری رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج (بدھ) صبح 9 بجے لاہور کے مزنگ لٹن روڈ کی بڑی جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی۔

اس افسوسناک موقع پر سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیر حسین بخاری نے جہانگیر چوہدری سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اسی طرح انچارج سینٹرل سیکریٹریٹ سید سبط الحیدر بخاری نے بھی ندیم چوہدری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی ہے۔

صحافتی حلقوں اور دوست احباب کی جانب سے بھی تعزیت اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: سنیئرصحافی مظہرشیخ انتقال کرگئے،مقامی قبرستان میں سپردخاک

مزید خبریں