اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) یونائیٹڈ کونسل آف چرچز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاسٹر سیمسن سہیل نے پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن میں مصروفِ عمل سویلین رضاکاروں اور پاک فوج کے جوانوں کے حوصلوں کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد ریسکیو اہلکاروں اور پاک فوج کے جوانوں کا احسن اقدام ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا سب سے زیادہ شکار ہے، اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں مستقبل کا ہر منصوبہ ماحولیاتی صورت حال کو سامنے رکھ کر بنانا ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ مون سون کے حالیہ نئے سلسلے کے آغاز پر سیلاب کی موجودہ صورت حال مزید دشوار ہوسکتی ہے، ہمیں ہر طرح کے حالات کے لئے تیار رہنا ہوگا، یہ وقت ہے کہ قوم ہر قسم کی تقسیم کو بالائے طاق رکھ کر بحران کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہو، ہم نے بطور قوم پہلے بھی بحرانوں کا مقابلہ کیا ہے اور اتحاد کی طاقت سے ہم اس بار بھی سرخرو ہوں گے۔
