راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) معروف سماجی شخصیت قاضی محمد شبیر نچندی نے آج چکلالہ کینٹ راولپنڈی میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان راجہ ضمیر الدین احمد سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر راجہ ضمیر کے صاحبزادے، ایڈووکیٹ راجہ صفی الدین احمد بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران اسکول، کالج اور یونیورسٹی کے دور کی یادیں تازہ کی گئیں اور اُن دوستوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جو اب اس دنیا میں نہیں رہے یا بیرونِ ملک مقیم ہیں۔ راجہ ضمیر الدین احمد نے کہا کہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا سرمایہ ان کے تعلیمی دور کے دوست ہیں، جنہوں نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا اور عزت بخشی۔
انہوں نے مزید کہا، “میں اپنے تمام کلاس فیلوز کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔”
مزید پڑھیں: راجہ ضمیر الدین احمد کی رانا ثناءاللہ خان سے اہم ملاقات