هفته,  23  اگست 2025ء
معین خالد خان کا بونیر اور سوات میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) آلہ آباد راولپنڈی یوتھ ونگ کے صدر معین خالد خان نے بونیر اور سوات میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آ زمائش کی گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیںاور ہماری دعائیں ان تمام افراد کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہےیا جنہیں شدید مالی و جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے، حکومتِ پاکستان، مقامی انتظامیہ، اور ریسکیو اداروں سے اپیل ہے کہ وہ فوری طور پر امدادی کارروائیاں تیز کریں اور متاثرین کو پناہ، خوراک، طبی سہولیات اور بحالی کے دیگر وسائل فوری طور پر مہیا کئے جائیں، اس قدرتی آفت نے نہ صرف قیمتی انسانی جانیں لیں بلکہ سینکڑوں خاندانوں کو بے گھر، کھیتوں کو تباہ، اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایاہے،ہم تمام اہلِ وطن سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کی دل کھول کر مدد کریں،یہ وقت باہمی اتحاد، ہمدردی، اور قومی یکجہتی کا ہے۔اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر قسم کی آفات سے محفوظ رکھے اور متاثرین کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔

مزید خبریں