جمعه,  10 اکتوبر 2025ء
سینئر صحافی ابصار عالم کی والدہ کو ایچ الیون قبرستان اسلام آباد میں سپرد خاک 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سینئر صحافی و اینکر پرسن ابصار عالم کی والدہ کو ایچ الیون قبرستان اسلام آباد میں سپرد خاک کردیا گیا ،نماز جنازہ ایچ الیون قبرستان جنازہ گاہ اسلام آباد میں ادا کی گی، نماز جنازہ میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ ، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما قمر زمان کائرہ ،سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر، چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان، سینیٹر ناصر بٹ ،راجہ سرفراز اکرم، راجہ ریاض جنجوعہ،امیتاز جنجوعہ،بریگیڈیئر آصف جنجوعہ،جنرل طارق،راحت قدوسی،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک ،سابق صدور نیشنل پریس کلب طارق چوہدری، شہر یار خان،عزیز علوی، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل آصف بشیر چوہدری،ضمیر حیدر، آر آئی یو جے کے سینئر نائب صدر راجہ بشیر عثمانی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں کارکنوں سینئر صحافیوں اینکرز پرسنز سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کو ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے جس سے انکار ممکن نہیں ہے ہر شے نے فناء ہونا ہے باقی اور ہمیشہ رہنے والی ذات صرف رب کائنات کی ذات ہے جو ازل سے ہے اور ابد تک رہے گی، انہوں نے کہا کہ والدہ جیسی عظیم نعمت کی جدائی کا غم بہت گہرا ہوتا ہے، اللہ پاک ابصار عالم اور ان کی فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے ،راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک نے اپنے تعزیتی کلمات میں کہا کہ ماں ایک بہت عظیم نعمت ہے جس کی جدائی ناقابل برداشت صدمہ ہے لیکن یہ سب اللہ پاک کی رضا ہے ہم سارے رب کے سامنے بے بس ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے ،آمین

مزید خبریں