اتوار,  17  اگست 2025ء
بھٹہ مزدور کو والدہ کے آپریشن کے لیے اپنی موٹرسائیکل بیچنی پڑی

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)حافظ آباد کے بھٹہ مزدور کی والدہ کا سوشل سکیورٹی ہسپتال کے ڈاکٹروں نےآپریشن کرنے سے انکار کر دیا. مجبوراً پرائیویٹ ہسپتال سے آپریشن کروانے کے لیے موٹرسائیکل بیچ کر والدہ کا علاج کروایا.حافظ آباد کا بھٹہ مزدور سلمان عباس جو بھٹہ خشت پر مزدوری کرتا ہے اور اس کا کنٹری بیوش 24 سو روپے ماہانہ پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن میں جمع ہوتا ہے جس میں انہی علاج و معالجہ کی سہولیات مفت ملنی چاہیے جو نہیں مل رہی، بد قسمتی سے سلمان کی والدہ سخت بیمار ہوئیں جس کے علاج آپریشن کے لیے سوشل سکیورٹی ہسپتال گوجرانولہ گیا جہاں ڈاکٹروں نے علاج کی بجائے 4 ماہ وقت دے دیا۔منت سماجت کرنے کے باوجود آپریشن کرنے سے انکار کر دیا جس پر سلمان عباس مجبور ہو اپنی والدہ کی زندگی بچانے کے لیے اپنی موٹر سائیکل فروخت کر کے اپنی والدہ کا پرائیویٹ ہسپتال سے آپریشن کروانا پڑا.سلمان عباس نے کمشنر پنجاب ایمپائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے والدہ کا علاج نہ کرنے پر سوشل سکیورٹی ہسپتال گوجرانولہ کے ڈاکٹرز اور MS کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے.

مزید خبریں