جمعه,  15  اگست 2025ء
یومِ آزادی کی خوشی میں اے آر ایم بلڈرز کی شاندار تقریب، آغا شیراز کا اتحاد اور ترقی پر زور

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) یومِ آزادی کے موقع پر اے آر ایم بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کے دفتر میں شاندار تقریب منعقد کی گئی، جس میں ڈیموکریٹس گروپ کے ارکان، معزز کاروباری، سیاسی اور سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں یومِ آزادی کی خوشی میں کیک کاٹ کر جشن منایا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے آر ایم بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کے سی ای او اور معروف سماجی شخصیت آغا شیراز نے کہا کہ 14 اگست 1947 کو ہمیں آزادی نصیب ہوئی، جو صرف ایک دن منانے کا نام نہیں بلکہ یہ وطن سے محبت، حفاظت اور ترقی کے عزم کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے وطن کی خدمت ایمانداری، دیانت داری اور قربانی کے جذبے سے کرنی چاہیے اور ہر قسم کی تفریق سے بالاتر ہو کر اتحاد کو فروغ دینا ہوگا۔

آغا شیراز نے مزید کہا کہ تعلیم، انصاف اور مساوات کو عام کرکے پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال اور پرامن ملک بنانا ہمارا اولین مقصد ہونا چاہیے۔ شرکاء نے پاکستان کی آزادی کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا اور ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے مل جل کر کام کرنے کا عزم کیا۔

مزید خبریں