بدھ,  13  اگست 2025ء
یومِ آزادی کے موقع پر ڈاکٹر خالد سلہری کی زیرِ صدارت کیک کاٹنے کی پروقار تقریب کل اسلام آباد میں منعقد ہوگی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) — پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان ہیومن رائٹس پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر خالد سلہری کی جانب سے ایک پروقار کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

تقریب 14 اگست 2025 کو سہ پہر 3 بجے کراون پلازہ ہوٹل، بلیو ایریا اسلام آباد میں منعقد ہوگی، جس میں مختلف میڈیا نمائندوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور سماجی شخصیات کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر خالد سلہری، جو کہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزرور (IHRO) کے بانی ورلڈ پریذیڈنٹ بھی ہیں، نے میڈیا سے وابستہ تمام افراد کو تقریب میں بطور خاص مہمان شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ موقع قومی یکجہتی اور حب الوطنی کو فروغ دینے کا بہترین لمحہ ہے۔

تقریب کا مقصد نہ صرف یومِ آزادی کی خوشیوں کو منانا ہے بلکہ انسانی حقوق کے فروغ اور ملکی ترقی کے عزم کو بھی اجاگر کرنا ہے۔ تمام شرکاء سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی شرکت کی پیشگی تصدیق کریں۔

مزید خبریں