منگل,  12  اگست 2025ء
پاکستانی بچوں کی انٹرنیشنل کامیابی – روڈن انکلیو کا نام روشن
پاکستانی بچوں کی انٹرنیشنل کامیابی – روڈن انکلیو کا نام روشن

اسلام آباد، (روشن پاکستان نیوز) روڈن انکلیو کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ، محمد راشد کی قیادت میں پاکستانی بچوں نے بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے میڈلز اپنے نام کیے۔ یہ کامیابی دبئی اور فجیرہ میں منعقدہ یوگاسن ایونٹ میں حاصل ہوئی، جس میں 14 ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی۔

برانڈ ایمبیسڈر محمد اشتیاق کیانی نے کہا:
“ہم محمد راشد صاحب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس ایونٹ کے لیے ہمیں اسپانسر کیا اور بچوں کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر کھیلنے کا موقع دیا۔ ہمارے بچوں نے ملک و قوم اور ادارہ روڈن انکلیو کا نام روشن کیا۔”

ایونٹ کے دوران پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں و آفیشلز کے درمیان خوشگوار ملاقاتیں ہوئیں اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے لیے محبت اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ محمد اشتیاق کیانی نے کہا کہ کھیل کو ایک مثبت پیغام کا ذریعہ بنایا جائے گا اور ہم اس پلیٹ فارم پر امن اور بھائی چارے کا پیغام پوری دنیا میں پہنچائیں گے۔

روڈن انکلیو کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ، محمد راشد نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا:
“ہمارا مقصد بچوں کو قومی سطح سے بین الاقوامی سطح تک لے جانا ہے۔ ان شاء اللہ مستقبل میں ہم ایک بڑے بین الاقوامی ایونٹ کا انعقاد کریں گے جس میں دنیا بھر کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔”

اس موقع پر انٹرنیشنل کوچ سلیم صاحب، پریزیڈنٹ وسیم تائی، اور سید ثقافت علی شاہ نے بھی محبت، امن اور کھیل کے فروغ کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

مزید خبریں