پیر,  11  اگست 2025ء
بری امام سرکار کےسالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)برصغیر کے ممتاز روحانی بزرگ شاہ عبدالطیف کاظمی المعروف حضرت بری امام سرکار کے 320 ویں تین روزہ سالانہ عرس کی تقریب نورپورشاہاں اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی ہیں،عرس کے تیسرے اور آخری دن اختتامی دعا ہوئی ، تقریب میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، راجہ سرفراز اکرم، وفاقی وفاقی وزراء حنیف عباسی،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، انجم عقیل خان،سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی،چوہدری رفعت حسین، اے آرناصر، زمرد خان، سی ڈی اے مزدور یونین کے سیکرٹری جنرل محمد یٰسین چوہدری،رب نواز عباسی، راجہ عامر، قاری عبید الرحمان، پیر حسین الدین شاہ، ڈاکٹر ریاض جنجوعہ، راجہ امتیاز جنجوعہ،محمد وسیم،راجہ شہباز، عبداللہ گل، سبوخ سید،مفتی حنیف قریشی، سید امتیاز حسین شاہ سمیت سینکڑوں مذہبی و دینی، سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی،عرس کے دوران محفل نعت اور محفل سماع منعقد ہوئیں جن میں ملک کے ممتاز نعت خوان اور قوال حضرات نے شرکت کی، عرس کے دوران زائرین کیلئے محکمہ اوقاف کی طرف سے لنگر کےوسیع انتظامات کئے گئے تھے جبکہ عرس کے تینوں دن سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے تھے جہاں پرسینکڑوں پولیس اہلکار اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے۔

مزید خبریں