منگل,  05  اگست 2025ء
گورنر سندھ کامران ٹیسوری ایک بار پھر بازی لے گئے، چراغ بری امام پیر سید حیدر علی گیلانی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پیر ہاؤس بری امام سرکار سے جاری بیان میں چراغ بری امام اور سجادہ نشین بری امام سرکار پیر سید حیدر علی گیلانی نے کہا ہے کہ یوم پاکستان پر چہلم امام حسین علیہ السلام کو ترجیح دے کر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حضور نبی اکرم ﷺ کو اجر رسالت ادا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یزید کے بارے میں کھلی محفل میں اظہار کے بعد یہ دوسرا قدم رسول اکرم ﷺ اور ان کی آل پاک سے محبت کا مظہر ہے۔ اس موقع پر پیر حیدر علی گیلانی نے دیگر گورنرز سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے صوبوں میں یوم پاکستان کی بجائے چہلم امام حسین علیہ السلام کی تقریبات کا انعقاد کریں تاکہ رسول اللہ ﷺ کو اجر رسالت پیش کیا جا سکے۔

انہوں نے وزیراعظم، صدر پاکستان اور چیئرمین سینیٹ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ قومی سطح پر اس فیصلے کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کریں۔ آخر میں پیر حیدر علی گیلانی نے کامران ٹیسوری کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں دنیا و آخرت میں کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔

مزید پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت برصغیر کے روحانی بزرگ شاہ عبدالطیف بری امام سرکار کے عرس کی تیاریاں مکمل کرنے کا اجلاس

مزید خبریں