اتوار,  03  اگست 2025ء
نالج کاسل اکیڈمی کی دوسری برانچ کا شاندار افتتاح، نمایاں تعلیمی کارکردگی پر طلبہ میں ٹرافیاں اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے

اٹک (روشن پاکستان نیوز) نالج کاسل اکیڈمی کی دوسری برانچ کا شاندار افتتاح فتح جنگ چوک، اٹک میں منعقد ہوا۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف ماہرِ تعلیم شاعر و ادیب سابق ڈی ای او ایجوکیشن اٹک راجہ مختار احمد سگھروی تھے جنہوں نے ادارے کے بانی وژن کو سراہتے ہوئے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا۔

تقریب میں اٹک شہر کی نمایاں تعلیمی اور علمی شخصیات نے شرکت کی جن میں حافظ عمر وقاص پرنسپل حرا ماڈل سکول اٹک، افتخار احمد پرنسپل کریسنٹ کالج اٹک، ذیشان احمد کامسیٹس یونیورسٹی اٹک، سینئر صحافی و کالم نگار اقبال زرقاش، شبیر احمد ایف جی پبلک ہائی اسکول، ڈاکٹر حامد، ماجد صاحب، صفدر صاحب، لطافت صاحب اور محمود صاحب شامل تھے۔

میزبانی کے فرائض محمد فرخ شہزاد، صدام حسن، عادل خان، عبید اللہ اور نعیم حسن نے سرانجام دیے، جبکہ تقریب کی نظامت راجا فرخ نے کی۔

اس موقع پر نالج کاسل اکیڈمی کی تعلیمی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے طلبہ میں ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ خاص طور پر میٹرک کے امتحان میں اعلیٰ نمبرات حاصل کرنے والے دو طلبہ کو خصوصی ٹرافیاں پیش کی گئیں، جن میں ایمن شہزادی ، علینہ بی بی ،لائبہ تنویر ، شزہ شمیل ، سمیہ پرویز ،آذاں علی ،خضر حیات ، افتخار ارشد ،حدیقہ کوثر،مریم اعوان اور معضم شامل ہیں جنہیں حاضرین نے بھرپور داد و تحسین پیش کیا
کچھ طلبہ نے بھی اپنے ادارے کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوۓ اپنے اساتذہ کی محنت لگن کو سراہا جن کی بدولت وہ کامیاب ہوۓ
اس موقع پر حافظ عمر وقاص نے اظہار خیال کرتے ہوۓ بتایا کہ اس ادارے میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کی ایک ٹیم موجود ہے جو طلبہ کو جدید نظام تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں

مزید پڑھیں: اٹک: آرائیں برادری کے اتحاد و فلاح کے لیے تاریخی اجلاس، انجمن آرائیاں کی ازسرنو تنظیم پر اتفاق

مہمانِ خصوصی راجہ مختار احمد سگھروی نے اپنے خطاب میں کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور اُنہیں مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے قیمتی رہنمائی اور تعلیمی اصولوں سے روشناس کروایا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی درسگاہیں نئی نسل کے لیے روشن چراغ کی حیثیت رکھتی ہیں، جہاں نہ صرف علم دیا جاتا ہے بلکہ کردار سازی پر بھی زور دیا جاتا ہے۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع کی گئی اور ادارے کی نئی برانچ کے کامیاب آغاز پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

مزید خبریں