اتوار,  03  اگست 2025ء
حافظ آباد: فوارہ مارکیٹ میں ہارڈویئر کی دوکان میں آگ، 2 ملین کا نقصان، ریسکیو نے 20 ملین کا سامان بچا لیا

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)شہر کے مرکز میں فوارہ مارکیٹ میں ہارڑویئر کی دوکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی آگ لگنے کی وجہ سے لاکھوں روپیہ کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا گیا ہے کولنگ کا عمل جاری ہے مبینہ طور پر دوکان میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث بالائی منزل پر لگی جو پھیل گئی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، شہر کے وسط اور مصروف ترین ایریا میں آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے ، لوگوں کی کثیر تعداد موقع پر موجود تھی،ریسکیو 1122 زرائع کے مطابق دوکان میں 22 ملین کا سامان موجود تھا ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے 50 منٹ کے وقت اور 1000 لیٹر پانی استعمال کرنے سے 20 ملین کا سامان بچا لیا گیا۔ آگ لگنے سے 2 ملین کا نقصان ہوا۔نواب ہارڈویئر کے مالکان جماعت اسلامی، الخدمت فاؤنڈیشن کے روح رواں طارق یعقوب، عثمان یعقوب ہیں اور ضلع بھر میں سماجی خدمات سرانجام دیتے ہیں.

مزید خبریں