هفته,  02  اگست 2025ء
علی پور روڈ حافظ آباد پر خطرناک کھلے ہولز، شہری ہوشیار رہیں – روز بروز حادثات میں اضافہ Ask ChatGPT

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)علی پور روڈ پر سفر کرنے والے ہو جائیں ہوشیار، موٹرسائیکلز اور گاڑی احتیاط سے چلائیں، سیوریج لائن کے لیے چھوڑے گے ہول ایکسیڈنٹ کا موجب رہے ہیں آئے روز ایکسیڈنٹ ہو رہے ہیں.ان ہولز پر ڈھکن رکھے جائیں ورنہ کوئی بڑا جان لیوا حادثہ رونما ہو سکتا ہے.جبکہ اہل علاقہ کا کہنا ہے ٹھیکیدار انتہائی سست روی سے کام کر رہا ہے اور درمیان میں کئی کئی دن کام بند رہتا ہے علی پور روڈ جو ابھی تعمیراتی مراحل میں ہے اور روڈ پر سیوریج لائن کے لیے ہولز چھوڑے گئے ہیں جن میں موٹرسائیکلز سوار گرتے ہیں اور نقصان کروا بیٹھتے ہیں احتیاط کیجئے اور دھیان سے موٹرسائیکل کو چلائیں ورنہ ایکسیڈنٹ ہونے کی صورت میں جسمانی و مالی نقصان ہو سکتا ہے.علی پور روڑ کے چھوڑے گیے ہول میں موٹرسائیکل سوار گر کر ٹانگ تڑوا بیٹھا، ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچتے ہوئے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا ہے جہاں علاج معالجہ جاری ہے.

مزید خبریں