جمعه,  01  اگست 2025ء
اسلام آباد: سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کی جانب سے جاپانی سفیر کے اعزاز میں عشائیہ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے جاپان کے پاکستان میں سفیر محترم اکا ماتسو شوئیچی کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر پرتکلف عشائیہ دیا۔

اس موقع پر سینیٹر شہزاد وسیم نے جاپانی سفیر کی پاکستان میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اکا ماتسو شوئیچی نے انفراسٹرکچر کے منصوبوں اور ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے حالیہ پاکستان-جاپان ہیومن ریسورس اسٹیک ہولڈرز میٹنگ کو افرادی قوت کے تبادلے اور دو طرفہ تعاون کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات باہمی احترام، جمہوری اصولوں اور دیرینہ تعاون پر مبنی ہیں۔ ڈاکٹر شہزاد وسیم نے تعلیم، انفراسٹرکچر، اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبوں میں جاپان کی مسلسل معاونت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

سفیر اکا ماتسو شوئیچی نے عشائیے کی میزبانی پر سینیٹر شہزاد وسیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جاپان، پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے امن، خوشحالی اور علاقائی استحکام کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ وژن کو اجاگر کیا اور معیشت، ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافتی تبادلے کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔

مزید خبریں