جمعرات,  31 جولائی 2025ء
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت برصغیر کے روحانی بزرگ شاہ عبدالطیف بری امام سرکار کے عرس کی تیاریاں مکمل کرنے کا اجلاس

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) برصغیر کے ممتاز روحانی بزرگ شاہ عبدالطیف المعروف بری امام سرکارکے سالانہ عرس کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں چیف کمشنراسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنرعرفان میمن ،راجہ سرفراز اکرم اور دیگرکمیٹی ممبران شریک ہوئے، اجلاس میں08 اگست سے شروع ہو نے والے عرس کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور انہیں حتمی شکل دی گئی،نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی غیر معمولی انتظامات کرنے، انتظامیہ اور سی ڈی اے کو زائرین کو شٹل سروس فراہم کرنے اور عرس میں شرکت کرنے والی خواتین زائرین کیلئے مزار حضرت بری امامؒ کمپلیکس میں خصوصی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں ۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں اور دنیا بھر سے عرس کی تقریبات میں شرکت کے لئے آنے والے زائرین کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، تقریبات کے دوران زائرین کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔

مزید خبریں