جمعرات,  31 جولائی 2025ء
بنگش کالونی پیرودھائی میں غیر قانونی کارخانوں اور فیکٹریوں کے خلاف مظاہرہ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) — سید تنویر کاظمی کی قیادت میں بنگش کالونی پیرودھائی راولپنڈی کے رہائشی علاقوں میں غیر قانونی کارخانوں اور فیکٹریوں کے خلاف بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ اس مظاہرے میں مقامی عوام، سیاسی اور سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے حکومت پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ رہائشی علاقوں سے غیر قانونی کارخانوں اور فیکٹریوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ غیر قانونی کارخانے ماحول کو شدید آلودہ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں دمہ اور دیگر سانس کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔ بنگش کالونی کی گلیاں دن بھر ہیوی ٹریفک کی وجہ سے جام رہتی ہیں جس سے نہ صرف رہائشیوں کو بلکہ خاص طور پر مریضوں کو اسپتال لے جانے اور واپس لانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مظاہرے سے غلام علی خان، ناصر کاظمی، ملک ندیم، ندیم عباسی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور اس مسئلے کے حل کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی علاقے صاف ستھرا اور صحت مند ہونا چاہیے تاکہ عوام کو بہتر زندگی میسر آ سکے۔

مزید خبریں