جمعرات,  31 جولائی 2025ء
پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی کوآرڈینیٹرز کی محمد سلیم خان کو سندھ انفارمیشن کمیشن کی ممبر شپ پر مبارکباد

کراچی (روشن پاکستان نیوز) — پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی کوآرڈینیٹر میاں خرم شہزاد اور اعمانیل گڈو نے سابق ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ سندھ محمد سلیم خان کو سندھ انفارمیشن کمیشن کا ممبر مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران محمد سلیم خان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی تقرری کو اطلاعات تک عوامی رسائی کے عمل میں ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔

میاں خرم شہزاد نے کہا کہ محمد سلیم خان ایک تجربہ کار، دیانتدار اور میڈیا فرینڈلی افسر ہیں جنہوں نے ہمیشہ شفافیت اور عوامی مفاد کو اولین ترجیح دی۔ ان کی موجودگی سے سندھ انفارمیشن کمیشن مزید فعال اور مؤثر ادارہ بنے گا، جو انفارمیشن رائٹس کی فراہمی میں بہتری اور عوام و اداروں کے درمیان رابطے کو مضبوط کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمد سلیم خان کی پیشہ ورانہ خدمات اور اصولی مؤقف ادارہ جاتی استحکام کی علامت ہیں۔ پاکستان میڈیا کونسل اس امید کا اظہار کرتی ہے کہ سندھ انفارمیشن کمیشن عوامی مفاد اور شفافیت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا اور معلومات تک رسائی کے حق کو مضبوط بنانے کے لیے مزید فعال ہو گا۔

یہ تقرری سندھ انفارمیشن کمیشن کی کارکردگی میں نئی جان ڈالنے کے ساتھ ساتھ معلومات تک عوام کی رسائی کو آسان بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔

مزید خبریں