اتوار,  27 جولائی 2025ء
پیپلز پارٹی رہنما سلمیٰ برکات کی صدر مملکت آصف علی زرداری کو 70ویں سالگرہ کی مبارکباد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) صدر زرداری کی زندگی قربانی، صبر، اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے جمہوری نظریات سے غیر متزلزل وابستگی کی ایک روشن مثال ہےصدر زرداری پاکستان کے وہ واحد سول صدر ہیں جنہوں نے اپنا آئینی دور مکمل کیا اور رضاکارانہ طور پر اقتدار منتقل کیا، یہ جمہوری استحکام کی تاریخ ساز روایت ہے ان کی قیادت میں اٹھارویں ترمیم منظور ہوئی، آرٹیکل 58(2)(b) کا خاتمہ ہوا، اور پارلیمنٹ کو اصل اختیارات دیے گئے۔ یہ تمام اقدامات پاکستان میں جمہوریت کی مضبوط بنیاد بنے صدر زرداری نے مفاہمتی سیاست کو فروغ دیا، انتقام کے بجائے ملکی مفاد کو ترجیح دی وطن عزیز کو سب سے پہلے رکھا صدر زرداری نےغریب عوام کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا، جس سے لاکھوں خاندانوں کو سہارا ملا۔ گوادر پورٹ چین کے حوالے کرنا اور سی پیک کی بنیاد رکھنا اُن کی دور اندیش قیادت کی علامت ہے آج کے دن ہم اس رہنما کو سلام پیش کرتے ہیں جس نے شہید بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد کہا “پاکستان کھپے” — اور اپنی ذاتی تکلیف کے باوجود ملک کو جوڑے رکھا آج ان کے نقشِ قدم پر بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری گامزن ہیں، جو جمہوریت کو زندہ رکھنے کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں سالگرہ مبارک ہو صدر آصف علی زرداری صاحب،آپ کی بصیرت، قربانی اور جمہوری عزم ہماری رہنمائی کرتا رہے گا۔

مزید خبریں