هفته,  26 جولائی 2025ء
پرانا چاکرہ: سڑک و نالوں کی خرابی، لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا احتجاج

راولپنڈی(ظہیر احمد) راولپنڈی پرانا چاکرہ کے اہلیان علاقہ کھنڈرات سڑک نالوں کی صفائی نہ ہونے اور متعلقہ حکام اور ایم این اے اور ایم پی اے کی عدم دلچسپی کے خلاف خانقاہ نقشبندیہ پرانا چاکرہ سجادہ نشین پیر عبدالشکور نقشبندی کی قیادت میں شہریوں کا احتجاجی مظاہر ہ روڈکی تعمیر اور نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے چوریاں ڈکتییاں بند کی جائیں ۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے علاقہ مسائل کی آماجگاہ بنا ہوا ہے منتخب این این اے ایم پی اے علاقہ کا دورہ کریں مسائل حل نہ ہوئے تو اہل علاقہ گولڑہ موڑ پر پر امن احتجاجی مظاہرہ کرنے پر مجبور ہوں گے۔ مظاہرے میںعمر فاروق نقشبندی ، چوہدری عبدلاکریم خالد، طارق ستی، ملک ہارون، مولانا سیف اللہ خالد، مولانا عبدالرشید ہزاروی، راجہ عبدالغفار،سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد شریک تھی اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے خا نقاہ نقشبندیہ کے سجادہ نشین پیر عبدالشکور نقشبندی نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے بھاٹہ چوک سے گرجا روڈ کو جانے والی روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے جس کی وجہ سے نالے بند ،خواتین ،بچے، بزرگ ، دکاندار،ٹرانسپورٹر سخت مشکلات کا شکار جبکہ نمازیوں کے کپڑے پلید ہو رہے ہیں ہم نے تمام متعلقہ لوگوں ان مسائل سے آگاہ کیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوںنے کہا کہ تمام متعلقہ انتظامیہ کو بھی کئی بار آگاہ کر چکے ہیں مگر انتظامیہ کوئی توجہ نہیں دے رہی جس کی وجہ سے لوگ مشکلات کا شکار ہیں ۔ انہوںنے توہین رسالت قانون میں مدالخت کا قانون جو واپس لیا ہے اس پر مولانا فضل الرحن کی طرف سے بر وقت آواز اٹھانے پر اور عدالت کی رہنمائی کرنے پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ووٹ لیکر اقتدار کے مزے لینے والیاہل اقتدار کو شرم تک نہیں آتی کہ اس پر توجہ دیں حلقہ کے ایم این اے بیرسٹر عقیل اور اہم پی اے کو آگاہ کیا جا چکا ہے اس سلسلے کا یہ پہلا احتجاج ہے اگر اہل علاقہ کیلئے سڑک کی تعمیرنالوں کی صفائی اور بجلی کے بلوں جیسے مسائل حل نہ کئے گئے تو گولڑہ موڑ پر پر امن احتجاجی مظاہرہ کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

مزید خبریں