اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سینئر صحافی عمر چیمہ کی والدہ محترمہ کا نماز جنازہ ادا کر دیا گیا ہے۔ نماز جنازہ میں وفاقی وزراء، صحافیوں، وکلاء، سول سوسائٹی، عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مرحومہ بدھ کے روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں تھیں۔ نماز جنازہ رات 10 بجے پی ایچ اے آفیسرز ریذیڈنشیا، اولڈ کری روڈ، اسلام آباد میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک، ایگزیکٹو ممبر غفران چشتی، سینئر صحافی ابصار عالم، عامر الیاس رانا، عزاز سید، مطیع اللہ جان، قمر چیمہ، عون ساہی، عمار مسعود، انصار عباسی، وسیم عباسی، شہزاد پراچہ اور دیگر نے شرکت کی۔
اللہ تعالیٰ عمر چیمہ کی والدہ محترمہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
مزید پڑھیں: سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ’لینڈ کروزر میں بیٹھ کر‘ نماز جنازہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل