اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) روڈن انکلیو نے پاکستان میں ابھرتے ہوئے کھیل سسٹو بال کو بھرپور انداز میں سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد راشد نے کہا کہ روڈن انکلیو ان کھیلوں کو پروموٹ کرے گا جو تاحال توجہ سے محروم ہیں۔
انہوں نے کہا: “کرکٹ کو پہلے ہی بہت سے ادارے سپورٹ کر رہے ہیں، لیکن ہمارا مقصد ہے کہ ہم ایسے کھیلوں کو سہارا دیں جنہیں واقعی سپورٹ کی ضرورت ہے۔ روڈن انکلیو نوجوانوں کو ایک مضبوط اسپورٹس پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے جہاں سے مستقبل کے لیجنڈز سامنے آئیں گے۔”
اس اعلان کے ساتھ ہی آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پاکستان کی پہلی نیشنل سسٹو بال چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد کنگ عبداللہ یونیورسٹی میں کیا گیا۔
ایونٹ کے مہمانِ خصوصی روڈن انکلیو کے اسپورٹس ونگ کے برانڈ ایمبیسیڈر محمد اشتیاق کیانی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کھیل کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
انہوں نے چیمپئن شپ کے انعقاد کو سسٹو بال کے سیکرٹری جنرل ارشد گل کی محنت کا نتیجہ قرار دیا جنہوں نے ملک بھر سے ٹیموں کو اکٹھا کیا۔ ٹورنامنٹ میں لڑکوں اور لڑکیوں کی ٹیموں نے خیبر پختونخوا، پنجاب، آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں سے شرکت کی۔
شرکاء نے ایونٹ کو نوجوانوں کے لیے ایک مثبت اور تعمیری موقع قرار دیا۔
ارشد گل نے روڈن انکلیو اور محمد راشد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:
“ہم ان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے سسٹو بال کو ایک بڑا پلیٹ فارم دیا۔ ان شاء اللہ اگلا بڑا ایونٹ روڈن انکلیو کی میزبانی میں ہوگا۔”
انہوں نے صدر سسٹو بال فیڈریشن محمد اکرم اور اپنی ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ محمد اکرم نے اس موقع پر کہا:
“یہ ہماری پہلی قومی چیمپئن شپ تھی، ہم جلد ہی بین الاقوامی سطح کے مقابلے بھی منعقد کریں گے۔”
ایونٹ میں موجود بین الاقوامی ریفری اور معروف باکسر مغل صاحب نے بھی روڈن انکلیو، محمد راشد اور اشتیاق کیانی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا:
“یہ پلیٹ فارم نوجوانوں کے روشن مستقبل کی امید ہے، اور ہم اس سفر میں بھرپور تعاون کریں گے۔”
روڈن انکلیو کی جانب سے سسٹو بال کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ پاکستان میں غیر معروف کھیلوں کے لیے ایک نئی امید ثابت ہو رہا ہے، جو نہ صرف صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دے گا بلکہ مستقبل کے قومی اور بین الاقوامی اسٹارز کو جنم دے گا۔