حافظ آباد(شوکت علی وٹو)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے پنڈی بھٹیاں،فتیکی ،کالیکی،نوتھیں اور بارشوں سے متاثرہ دیگر مختلف دیہات اور علاقوں کا دورہ کیا ۔ایم پی اے عون انتصار بھٹی اور مختلف محکموں کے افسران بھی انکے ساتھ تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ضلعی انتظامیہ،ریسکیو 1122،میونسپل کمیٹیوں محکمہ انہار،ہائی ویز اور دیگر محکموں کی جانب سے ریسکیو اینڈ ریلیف کاموں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ نشیبی علاقوں سے بارش کا پانی نکالنے کے لیے تمام محکموں کی جانب سے امدادی کام جاری ہیں اور یہ امدادی کام دیہاتیوں کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی تک جاری رہنگے انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ بارشی پانی کے نکاس اور دیگر ضروری حفاظتی کاموں میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔
پانی سے بچاو کے لیے جن دیہات اور علاقوں میں چھوٹے حفاظتی بند بنانے کی ضرورت ہے وہاں فوری طور امدافخ کاروائیاں کرتے ہوئےحفاظتی بند بنائے جائیں تاکہ رہائشی آبادی کو محفوظ بنایا جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پانی میں گھرے متاثرہ افراد کو ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں کے زریعے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔