جمعرات,  17 جولائی 2025ء
محمد راشد کو انٹرنیشنل ٹیپ بال بورڈ کا ایڈوائزر مقرر کیے جانے پر مبارکباد

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) روڈن اینڈ کلیو کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد راشد کو انٹرنیشنل ٹیپ بال بورڈ کا ایڈوائزر مقرر کیے جانے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ محمد راشد نے اس اعزاز کو پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر متعارف کروانے کے لیے پُرعزم ہیں۔محمد راشد نے امریکہ میں مقیم انٹرنیشنل ٹیپ بال کے بانی عامر صدیقی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے دنیا بھر میں ٹیپ بال کے فروغ کے لیے بین الاقوامی سطح پر ایک مؤثر باڈی تشکیل دی اور پاکستان کا نام روشن کیا۔اپنے بیان میں محمد راشد نے اعلان کیا کہ روڈن انکلیو کے پلیٹ فارم سے جلد ہی بڑے پیمانے پر ٹیپ بال کے ایونٹس منعقد کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ پاکستان کے چاروں صوبوں سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے لایا جائے گا، اور اس پلیٹ فارم کو پی سی بی یا کسی بڑے ادارے سے منسلک کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ ٹیپ بال کو باقاعدہ قومی شناخت حاصل ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پلیٹ فارم کو ایک منظم، مربوط اور جدید سطح پر ترتیب دیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکے۔پاکستان کرکٹ ٹیپ بال کے وائس پریزیڈنٹ محمد اشتیاق کیانی نے بھی محمد راشد کو بورڈ ایڈوائزر مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد راشد کی کھیلوں کے فروغ کے لیے کاوشیں قابلِ ستائش ہیں، اور ان کی شمولیت سے انٹرنیشنل ٹیپ بال کو نیا جوش و ولولہ ملے گا۔ وہ پُر امید ہیں کہ یہ قدم نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر پہنچانے کا ذریعہ بنے گا۔روڈن اینڈ کلیو کی مکمل سیلز اینڈ مارکیٹنگ ٹیم نے بھی محمد راشد کو اس اہم ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔عامر صدیقی (USA)، جو انٹرنیشنل ٹیپ بال کے بانی اور روحِ رواں ہیں، نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ محمد راشد جیسے قابل اور پُرعزم فرد نے اس اسپورٹ میں قدم رکھا۔ انہوں نے محمد راشد کو خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی شمولیت سے ٹیپ بال کو مزید استحکام، وسعت اور مقبولیت حاصل ہو گی۔

مزید خبریں