اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) سابقہ رکنِ صوبائی اسمبلی آمنہ خانم نے قلات میں مسافر کوچ پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائی کرنے والے عناصر ملک و قوم کے دشمن ہیں اور ایسے حملے ناقابلِ معافی نقصان کا باعث بنتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس المناک واقعے میں کئی خاندانوں کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور ہمیں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے متحد ہونا ہوگا۔ آمنہ خانم نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔