بدھ,  16 جولائی 2025ء
تاجر وفد کا سیف سٹی راولپنڈی کا دورہ، امن و امان پر پولیس سے تعاون کا یقین

راولپنڈی (ظہیر احمد)مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کے وفد کا سیف سٹی راولپنڈی کا دورہ: امن و امان اور کرائم کی صورتحال پر میٹنگ آج مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کے وفد نے سیف سٹی راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں امن و امان اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ایس پی سیف سٹی راولپنڈی نے وفد کو سیف سٹی سنٹر کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں شہر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال، جرائم کی شرح میں کمی لانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت ٹیکنالوجی کے استعمال پر روشنی ڈالی گئی_انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کے وفد نے سیف سٹی پراجیکٹ کی کارکردگی کو سراہا اور شہر میں بہتر امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

مزید خبریں