اتوار,  13 جولائی 2025ء
فلسطین میں قتل عام پر عالمی خاموشی بدترین منافقت ہے، ٹرمپ کے جنگ بندی دعوے جھوٹے ثابت ہوئے: سردار خادم طاہر
فلسطین میں قتل عام پر عالمی خاموشی بدترین منافقت ہے، ٹرمپ کے جنگ بندی دعوے جھوٹے ثابت ہوئے: سردار خادم طاہر

راولپنڈی(ظہیر احمد) ممتازراہنما سردار خادم طاہر نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے جنگ بندی کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ثابت ہوئے آ ج بھی فلسطینی اسرائیلی دشت گردی کا شکار ہیں خوراک کہ لیے لائنوں میں کھڑے معصوم افراد قتل کے عام پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی بدترین منافقت ہے جب تک فلسطین میں جنگ بندی نہیں کروائی جاتی ٹرمپ کہ سارے دعوے اور کریڈٹ لغو اور شرمناک ہیں دراصل جب ایران کے ہاتھوں اسرائیل کی پٹائی شروع ہوئی اور امریکی حملے کے جواب میں ایران نے قطر ائیر بیس پر بڑا حملہ کیا تو ٹرمپ نے مزید ذلت سے بچنے کیلئے جنگ بندی کا راستہ اختیار کیا ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں اگر عرب اور مسلم حکمران و جنرل بذدلی نہدکھاتے تو اسرائیل کو کبھی بھی فلسطینیوں کو بے رحم طریقے سے قتل عام کی جرات نہ ہوتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کی محض زبانی اخلاقی سفارتی حمایت کا دعوہ بے بنیاد اور بزدلی ہے گزشتہ 77سالوں میں یہیی سنتے رہے ہیں اسوفت غزہ والوں کی عملی مدد کی ضرورت ہے صرف جمع خرچ سے کام نہیں چلتا اس قتل عام پر مجرمانہ خاموشی کا سب کو حساب دینا پڑے گا۔

مزید خبریں