اتوار,  13 جولائی 2025ء
بھیرہ شریف: سالانہ عرسِ ضیاء الامت حضرت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری 18 تا 20 محرم الحرام کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

راولپنڈی(ظہیر احمد) سالانہ عرسِ مبارک ضیا الامت، حضرت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ 18, 19, 20 محرم الحرام بمطابق 14, 15, 16 جولائی 2025 بروز پیر، منگل اور بدھ کو سرزمینِ علم و عرفان، بھیرہ شریف میں منعقد ہوگا۔ یہ روحانی و وجدانی اجتماع ہر قسم کی دنیاوی آلائشوں اور خرافات سے پاک، خالص ذکرِ الہی، محبتِ رسول ۖ، علمِ شریعت، اور طریقت کی جلوہ سامانیوں سے معمور ایک نورانی و ایمانی محفل جو تزکی نفس، اصلاحِ باطن اور معرفتِ الہی کی فضا میں ڈھلی ہوتی ہے۔عرسِ ضیا الامت کی صدارت کی سعادت حضور دیوانِ کریم، سجادہ نشین آستانہ عالیہ امیر السالکین بھیرہ شریف، حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب مد ظلہ العالی کریں گے، جبکہ تین روزہ پروگرام میں اندرون و بیرون ملک کے ممتاز علمائے کرام، قرا عظام، مشائخِ عظام اور اہلِ سلوک و عرفان کی شرکت متوقع ہے۔18 محرم الحرام (14 جولائی، پیر) کی شب ملک کے مایہ ناز قرا کرام کی تلاوتِ قرآن مجید سے قلوب منور کریں گے، جن میں قاری محمد مشتاق انور، قاری محمد زاہد شریف، قاری محمد طیب مجددی، قاری محمد امتیاز نعیمی، قاری ذیشان حنیف (لاہور)، قاری عمران سیالوی (جھنگ)، اور قاری ارسلان نقشبندی شامل ہوں گے اسی شب خصوصی نعت گوئی کے لیے محمد قاسم حسان (جڑانوالہ اپنی عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر حافظ بدر منیر اعوان نے راولپنڈی میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایاکہ۔19 محرم الحرام (15 جولائی، منگل) کے روز ممتاز علمائے کرام علامہ فیض الحق نقشبندی اور علامہ محمد علی طاہر اپنے خطابات سے شرکائے محفل کو فیضیاب کریں گے، جبکہ عصر تا مغرب محفلِ چادرپوشی کی روح پرور تقریب ہو گی۔ شب کی نشست میں مختلف موضوعات پر علمی و اصلاحی خطابات ہوں گے جن میں دارالعلوم کی سو سالہ خدمات، خانقاہِ امیر السالکین کا قومی کردار، اصلاحِ معاشرہ، صحبتِ شیخ کی برکات، اور الکرم فرینڈز کے اغراض و مقاصد جیسے اہم عنوانات پر علامہ ڈاکٹر نعیم الدین الازہری، ڈاکٹر سعید احمد سعیدی، پیر محمد انور قریشی، حافظ خان محمد قادری اور ڈاکٹر نور الحسن ضیا اظہارِ خیال کریں گے۔ پروفیسر حافظ بدر منیر اعوان نے کہا کہ20 محرم الحرام (16 جولائی، بدھ) کی صبح نمازِ فجر کے بعد درسِ قرآن اور محفلِ ذکر کا انعقاد ہو گا، جس میں حضرت دیوانِ کریم، پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب اور حضرت صاحبزادہ پیر حافظ محمد نعیم الدین شاہ صاحب خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ اسی روز گیارہ بجے تا نمازِ ظہر آخری عظیم الشان اجتماع ہو گا، جس میں صاحبزادہ الحافظ القاری پیر سلطان محمد فاتح شاہ اور ترکی و دیگر ممالک کے مشائخ و علما اپنے قیمتی خیالات پیش کریں گے۔ اختتامی دعا و خطاب حضرت دیوانِ کریم فرمائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عرسِ ضیا الامت نہ صرف ایک روحانی اجتماع ہے بلکہ یہ ہماری علمی و تہذیبی تاریخ کا وہ چراغ ہے جو قلوب و اذہان کو نورِ شریعت و طریقت سے منور کرتا ہے۔ انہوں نے اہلِ محبت، اربابِ علم، عشاقِ رسول ۖ اور متلاشیانِ سلوک و معرفت کو بھیرہ شریف حاضر ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ یہ عرسِ مبارک ہر دل کو ایمان کی حرارت، ذکر کی لطافت اور نسبتِ اولیا کی حلاوت عطا کرنے کی سعادت رکھتا ہے۔

مزید خبریں