راولپنڈی(ظہیر احمد)بھٹو ازم انٹرنیشنل کے زیر اہتمام محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ کا کیک نہایت جوش و جذبے اور احترام سے کاٹا گیا۔ تقریب کے مہمانان خصوصی راجہ کامران اور خالد نواز بوبی تھے ۔ تقریب کے میزبان عباد ریاض بھٹوازم انٹرنیشنل میڈیا انچارج نے تمام مہمانوں اور بھٹوازم انٹرنیشنل کے شرکاء کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھٹوازم انٹرنیشل نے پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کو جسطرح عوام اور کارکنان کے ساتھ ملانے کیلئے پروگرام کرنے کا سلسلہ جاری کیا ہوا ہے اسکی مثال پہلے کبھی نہیں ملتی اور انکی اس کاوش کو جتنا سراہا جائے اتنا ہی کم ہے کیونکہ سٹڈی سرکل کے ان پروگراموں کیوجہ سے بلخصوص نئے کارکنان کو آگاہی ملتی ہے۔ اپنے خطاب میںضلعی سیکرٹری جنرل وویمن ونگ راولپنڈی سعدیہ عباسی نے کہا کہ ایسی تقاریب اس لئے ضروری ہیں کہ ہم پاکستان پیپلز پارٹی کو انٹر نیشنل فورم میں متعارف کروانا ہے ضروری ہے کہ بیرون ملک رہنے والے کارکنوں کو زیادہ سے زیادہ پارٹی کے پروگرام سے آگاہی حاصل ہو سکے انہوںنے شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا اور انکے مشن کی تکمیل کیلئے نوجوان قیادت چیئرمین بلاول بھٹو کے ہاتھ مضبوط کرنے کا عزم کیا۔ سالگرہ تقریب میں راجہ عامر کریم سابق امیدوار پی پی 17, اقبال خٹک امیدوار پی پی 19 اور راشد اسلام بٹ سابق امیدوار ویلی 5 کے علاوہ آغا ریاض، سعدیہ عباسی ضلعی سیکرٹری جنرل وویمن ونگ راولپنڈی، راجہ صلاح الدین صدر راولپنڈی سٹی پیپلزپارٹی AJK، رابعہ گجر صدر یوسی 4، کونسلرشیخ عاصم، ماسٹر نصیر بھٹی صدر یوسی 5، سردار مقبول ایڈووکیٹ، کونسلر دلاور خان، خیام مرزا، انورخان جدون، رخسار عباسی، رانا زاہد، نوید عاصم، باقر علی، رفیق احمد، نعمان اعوان، اسد علی، حامد فرید، ہارون ملک، ولید فرید، نیاز احمد، عاصم نواز، سہیل احمد، ولید خان کے علاوہ جیالے جیالیوں کی شرکت اور شہید بی بی کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔ اس موقع پر پارٹی کارکنوں نیر زبرست انداز میں شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا اور انکے مشن کی تکمیل کیلئیے نوجوان قیادت چیئرمین بلاول بھٹو کے ہاتھ مضبوط کرنے کا عزم کیا۔
