اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) – فوٹو جرنلسٹ سردار شہزا خان نے سردار یاسر کو وزیراعظم کا مشیر مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اس موقع پر سردار شہزا خان نے اپنے بیان میں کہا کہ سردار یاسر کی تعیناتی ایک خوش آئند قدم ہے، وہ نہ صرف ایک باصلاحیت اور تجربہ کار شخصیت ہیں بلکہ عوامی مسائل کو سمجھنے اور ان کے حل میں عملی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سردار یاسر کا سوشل ورک میں وسیع تجربہ انہیں عوام کی آواز حکومتی ایوانوں تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سردار یاسر اپنی نئی ذمہ داری میں عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
سردار شہزا خان نے وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک اہل اور قابل فرد کو مشیر مقرر کر کے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافی برادری سردار یاسر کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں بھرپور تعاون فراہم کرے گی تاکہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے ادا کر سکیں۔
مزید پڑھیں: ملکی سیاست میں اہم پیش رفت متوقع، وزیراعظم شہباز شریف کی چوہدری نثار سے ملاقات